برٹش ائرويز کی پرواز نے عالمی ريکارڈ قائم کرديا

طوفان نے پرواز کو 80منٹ پہلے منزل پر پہنچا ديا
Feb 10, 2020
فوٹو: گیٹی امیجز
فوٹو: گیٹی امیجز
[caption id="attachment_1839872" align="alignnone" width="634"] فوٹو: گیٹی امیجز[/caption]

طوفان پروازوں کےليے مشکلات پيدا کرتے ہيں ليکن برطانيہ ميں آنے والے طوفان نے برٹش ائرويز کی فلائيٹ کو 80 منٹ پہلے منزل پر پہنچا ديا۔

برطانوی ميڈيا کے مطابق برٹش ائرويز کی پرواز نے رفتار کا عالمی ريکارڈ قائم کر ديا ہے۔

طوفان کے باعث نيويارک سے لندن جانے والے مسافر طیارے کی رفتار 825 ميل فی گھنٹہ تک گئی جس کے باعث پرواز مقررہ وقت سے 80 منٹ قبل منزل پر پہنچ گئی۔

تيز ہوا اسی سمت ميں چل رہی تھی جس طرف طيارہ جا رہا تھا جس کی وجہ سے طیارے نے اپنا فاصلہ 4 گھنٹے 56 منٹ ميں طے کرلیا۔

برٹش ائرلائن کا کہنا تھا کہ سيکيورٹی ہماری اولين ترجيح ہے، رفتار نہيں۔

اس سے پہلے ناروے ائرلائن کی پرواز نے يہ فاصلہ 5 گھنٹے 13 منٹ ميں طے کر کے ريکارڈ قائم کيا تھا۔

world record

BRITISH AIRWAYS

Tabool ads will show in this div