فلم’’ٹِچ بٹن‘‘ کا ٹیرزبالی ووڈ کےکس گانے کی یاد دلاتاہے؟

فرحان سعید فلم سے لالی ووڈ ڈیبیو کررہے ہیں

..

تصویر: اسکرین شاٹ

بطور پروڈیوسر اداکارہ عروہ حسین کی پہلی فلم ’’ٹِچ بٹن ‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جسے دیکھ کرشائقین فلم کو یقینا بہت سی بالی ووڈ فلمیں یاد آ گئی ہوں گی۔

تقریبا ایک منٹ دورانیے کا یہ ٹیزر دیکھتے ہی غنڈے، نمستے لندن، سنگھ از بلنگ، باس سمیت متعدد بالی ووڈ فلمیں یاد آتی ہیں۔

ٹیزر کے آغاز میں فیروز خان اور فرحان سعید کو بھاگتے دکھایا گیا ہے جو انتہائی مانوس منظر لگتا ہے اور فلموں کے شوقین افراد کو بخوبی یادآجائے گا کہ بالکل یہی منظر فلم ’’غنڈے ‘‘ کے گانے ’’جشن عشقا‘‘ کے آغاز میں ارجن کپور اور رنویس سنگھ پرفلمایا گیا تھا۔

اداکار فرحان سعید ٹچ بٹن سے لالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ عروہ حسین نے اس فلم سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

پورے ٹیزر میں کوئی ڈائیلاگ نہیں البتہ بالکل اختتام پرفرحان سعید جاندار ڈائیلاگ بولتے ہیں ’’ سنا ہے جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے‘‘۔ ٹیزر میں پنجابی کلچرنمایاں ہے ۔

عروہ اور فرحان کے علاوہ فلم کی دیگرکاسٹ میں فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ ننکانہ صاحب، ترکی اور لاہور میں کی گئی ہے۔

فلم ’’ٹِچ بٹن ‘‘ کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں ، اسے رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

Urwa Hocane

Tich button

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div