مستونگ میں پولیس فائرنگ سے 2 مشتبہ افراد ہلاک

تلاشی کے دوران ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بس اڈہ کے قریب پولیس کی فائرنگ سے 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں نیو بس اڈہ کے قریب مشتبہ افراد کی تلاشی کے دوران ایک شخص سے دستی بم کی پنیں برآمد ہوئیں، تلاشی کے بعد دونوں افراد کو بھاگنے پر روکنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افرد نے پولیس سے ہاتھا پائی کی، اور ایک اہلکار کو اینٹ مار کر زخمی کردیا، اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی گئی، جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ملزمان کی شناخت کیلئے کارروائی کی جارہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات ہورہی ہیں۔

MASTUNG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div