عامر زمبابوے کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل
لاہور : پاکستانی آل راؤنڈر عامر يامين کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے اسکواڈ ميں شامل کرليا گيا، نوجوان کرکٹر ان فٹ انور علی کی جگہ گرين شرٹس کا حصہ بنيں گے۔
زمبابوے کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ ميں شامل عامر يامين کو انور علی کی جگہ ون ڈے ٹيم ميں شامل کرليا گيا ہے، پی سی بی کے مطابق انور علی فٹنس ٹيسٹ پاس کرنے ميں ناکام رہے ہیں، جس کے بعد ان کی جگہ عامر يامين کو ون ڈے اسکواڈ ميں شامل کرنے کا فيصلہ کيا گيا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹيم دورہ زمبابوے کے دوران 2 ٹی 20 اور 3 ايک روزہ ميچز کھيلے گی۔ سماء
T20
ODI
Amir Yamin
تبولا
Tabool ads will show in this div