سیکڑوں پاکستانی لاپتہ، حکام کے متضاد بیانات

SAFEER AND DG HAJJ OC PKG 27-09 Mukkaram

حکام کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا، ڈی جی حج ابو حامد عاکف کہتے ہیں 150 پاکستانیوں سے رابطہ ہوگیا، کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق کا کہنا ہے کہ 135 کی معلومات مل گئیں، مکہ کے اسپتالوں سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

منیٰ سانحے کے بعد سے سیکڑوں پاکستانی حاجی لاپتہ ہیں تاہم سعودی عرب میں سفیر اور ڈی جی حج کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے، ڈی جی حج ابو عاکف کہتے ہیں 150 لاپتہ پاکستانی حجاج مل چکے ہیں جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق کا کہنا ہے کہ 135 پاکستانیوں سے رابطہ ہوا ہے۔

سماء سے گفتگو میں ڈی جی حج کا مزید کہنا تھا کہ کسی زخمی پاکستانی کی حالت تشويشناک نہيں، ویب سائٹ مسلسل اپ ڈيٹ کررہے ہيں، 23 زخمی پاکستانيوں ميں سے بيشتر اسپتال سے فارغ کرديئے گئے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ سانحہ منیٰ میں 18 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی، مختلف اسپتالوں سے معلومات جمع کررہے ہیں۔

پاکستانی سفیر پُرامید ہیں کہ لاپتہ شہری جلد اپنے پیاروں سے ملیں گے۔ سماء

Missing Person

#MinaStampede

Minna Incident

Salawat Khan

DG Hajj

Abu Akif

Ambassador Manzoor ul Haq

Tabool ads will show in this div