منیٰ میں بیٹا لاپتہ، پاکستان میں صدمے سے ماں چل بسی

Salawat Khan Psh Pkg 27-09

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/Salawat-Khan-Psh-Pkg-27-09.mp4"][/video]

پشاور : سانحہ منیٰ کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانيوں ميں پشاور کا صلاوت خان بھی شامل ہے، بيٹے کی گمشدگی کی خبر ماں تک پہنچی تو وہ برداشت نہ کر سکی اور اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئی۔

سانحہ منیٰ میں سينکڑوں پاکستانی تاحال لاپتہ ہيں، گھر والے اپنے راہ تکتے پُراُميد ہيں کہ ان کے پيارے لوٹ آئيں گے۔ گمشدہ لوگوں میں پشاور کے 42 سالہ صلاوت خان بھی شامل ہيں۔

اس بڑے سانحہ ميں لاڈلے بيٹے کی گمشدگی کی خبر سامنے آئی تو والدہ غم برداشت نہ کرسکی اور اس دنیا سے کوچ کر گئی۔

لوگوں کی خوشيوں کیلئے مٹھائی تيار کرنے والے صلاوت خان کی گمشدگی اس کے گھر والوں کو غم زدہ کرگئی۔

سانحہ منیٰ ميں اب تک 21 پاکستانيوں کی شہادت کی تصديق ہوچکی ہے، ليکن صلاوت کا تاحال کوئی نشان نہيں ملا۔ سماء

Missing Person

#MinaStampede

Minna Incident

Salawat Khan

Tabool ads will show in this div