فلم ٹچ بٹن کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا
عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ٹچ بٹن کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، یہ فلم عیدالفطر پر سنیما گھروں میں پیش کی جائےگی۔
فلم”ٹچ بٹن“ میں ایمان علی اپنے کیرئیر کے ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فلم کے ذریعے فرحان سعید بھی بڑے پردے پر ڈیبیو کرینگے۔
مذکورہ فلم کی کاسٹ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی اور سونیا حسین سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔
اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب اور لاہور کے نواحی علاقوں میں کی گئی جبکہ فلم کے آخری سپیل کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ فلم کی تحریر فائزہ افتخار نے کی ہے جبکہ یہ فلم قاسم علی مرید،عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بن رہی ہے ۔
ایکشن، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم ’ٹچ بٹن‘عیدالفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔