لودھراں کے قریب بس کی چھت سے گر کر تین طالب علم جاں بحق، ایک زخمی
اسٹاف رپورٹ
ملتان : لودھراں کے قریب دنیا پور روڈ پر مسافر بس میں سوار 3 طلباء اوور لوڈنگ کے باعث چھت سے گرکر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
مسافر بس ملتان سے بہاولپور آرہی تھی کہ دنیا پور روڈ پر بس کی چھت پر سوار 4 طلباء اوور لوڈنگ کے باعث چھت سے نیچے آگرے جس میں 3 طلباء موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں لودھراں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ سماء