اوکاڑہ:موٹروےپولیس نےگمشدہ بچی والدین سےملوادی
بچی کو گھرکا پتہ نہیں معلوم تھا

موٹروے پولیس نے 7 سالہ گم شدہ بچی کو والدین سے ملوا دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سیدعمران نے بتایا کہ اوکاڑہ میں 7 سالہ بچی موٹروے پولیس کو رینالہ خورد کے قریب قومی شاہراہ سے ملی تھی۔ بچی کو گھرکا پتہ نہیں معلوم تھا۔
موٹروے پولیس نے قریبی دیہات اور قصبے کی مساجد میں اعلانات کرواٸے۔سید عمران شاہ نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے بچی کے والدین کو کافی جدوجہد کے بعد تلاش کرلیا۔
بچی کے ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے اور علاقے میں جشن کا سماں بندھ گیا۔
