اوکاڑہ:شہریوں کولوٹنےوالامبینہ گینگ گرفتار

اسلحہ اور رقم بھی برآمد

اوکاڑہ میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والا مبینہ ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی میں  4 مبینہ ڈاکو گرفتار کئے گئے ہیں۔ڈکیت گینگ کرائے پر گاڑی لے کر شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ لگاتا تھا اورگھروں کو واپس آنے والے افراد کو لوٹتا تھا۔  گروہ کے قبضہ سے اسلحہ اور رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت نوید عرف نیدی بھٹی، ثاقب،حسنین اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ مبینہ ملزمان کا ایک ساتھی شفاقت علی عرف سوہنی مفرور ہے۔

فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div