ملک کےبیشترشہروں میں سردی کی شدت برقرار

کوئٹہ اور مری میں درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ
Feb 08, 2020

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے اور سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ اسکردو میں درجہ حرات منفی 17، استور منفی 12،گوپس، کالام منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پاراچنار میں منفی 09،ہنزہ، بگروٹ منفی07، قلات، راولاکوٹ، مالم جبہ،دیر منفی میں 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ اور مری میں درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔