کرک:گھرمیں دھماکےسےایک شخص جاں بحق،5زخمی

دھماکے سے پورا گھرمنہدم ہوگیا

کرک میں گھر کے اندردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ کرک کے نواحی علاقے خڑے کے ایک گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔

دھماکے کے باعث پورا گھر منہدم ہوگیا جس سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین، بچوں سمیت 5 زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

KARAK

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div