پہلا ٹی 20: پاکستان کی زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Sep 27, 2015

2

ہرارے : پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، شاہد آفریدی کہتے ہیں 160 سے 170 کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

ہرارے میں پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان زمبابوے کیخلاف پہلے بیٹنگ کرے گا، قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وکٹ دیکھ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، 160 سے 170 رنز تک ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار پلیئرز بھی ہیں، دورہ زمبابوے انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاریوں میں مدد دے گا۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شاہد آفریدی کپتان، احمد شہزاد، مختار احمد، شعیب ملک، عمر اکمل، صہیب مقصود، عماد وسیم، محمد رضوان، وہاب ریاض، سہیل تنویر، عمران خان۔

زمبابوین ٹیم میں چھامو چیبھابھا، سکندر رضا، ہیملتن مساکیڈزا، کریگ ایرون، شون ولیمز، ایلٹن چگمبرا کپتان، رچمنڈ متمبامی، لیوک جونگوے، پراسپر اتسیا، گریم کریمر، تناشے پنیانگرا شامل ہیں۔ سماء

T20

Tabool ads will show in this div