چوہدری شجاعت کا عمران خان کو مفید مشورہ

اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں
Feb 06, 2020
[caption id="attachment_1757852" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو: اے ایف پی[/caption]

مسلم ليگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسين نے وزيراعظم عمران خان کو مشورہ ديا ہے کہ اتحادیوں پر اعتماد کريں اور فسادیوں سے دور رہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مفید مشورہ بھی دے ڈالا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ فسادیوں سے دور رہیں اور اپنے اتحادیوں پر اعتماد کریں، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی ہے۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ہم نے بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں عمران خان سے اتحاد کیا، اس اتحاد پر قائم ہيں اور رہيں گے۔

انہوں نے جاتے جاتے دعا بھی کی کہ اللہ عمران خان کو فسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔

مسلم لیگ ق پنجاب اور وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت ہے، پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ صوبائی کابینہ میں بھی ق لیگ کے کئی ارکان شامل ہیں۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div