سانحہ منیٰ ؛ شہداء کی تعداد 769 تک پہنچ گئی
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/MINA-Death-Troll-PKG-26-09-RAHEEL.mp4"][/video]
منیٰ : سانحہ منیٰ میں مزید 52 شہداء کی تصدیق ہوگئی، سعودی وزارت صحت کے مطابق شہید حاجیوں کی تعداد 769 تک پہنچ گئی، جبکہ 934 افراد زخمی ہیں، 300 سے زائد پاکستانی لاپتہ ہيں۔
منیٰ میں حاجیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، افسوسناک واقعے میں شہادتوں کی تعداد بڑھنے لگی، سعودی وزیر صحت نے مزید 52 حاجیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔
نیوز کانفرنس میں سعودی وزیر خالد الفالع نے کہا کہ شہداء کی تعداد 769 تک پہنچ چکی ہے، تازہ شہادتیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں ہوئی ہیں، جبکہ 934 زخمی مکہ مکرمہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سانحہ منیٰ میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں، افسوسناک واقعے کے بعد 300 سے زائد پاکستانی لاپتہ ہوگئے، سانحے کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔ سماء