حیدرآباد:مُکھی ہاؤس فنِ تعمیرکااعلیٰ نمُونہ
جودھ پوری پتھر کا استعمال ہوا ہے

حیدرآباد میں مُکھی ہاؤس پکا قلعہ کے قریب گوتھک طرزکی عمارت ہے جو فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے۔
حيدرآباد کے معروف مکھی ہاؤس کی تعمير میں جودھ پوری پتھر کا استعمال ہوا ہے۔ شیشم اورساگوان سے بنی کھڑکیاں اور دروازے اپنی مثال آپ ہیں۔ 2منزلہ محل ميں12کمرے،2کشادہ ہال،ايک گنبد موجود ہے۔
تاریخی مکھی محل اب عجائب گھر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ 825 مربع پر پھیلی اس عمارت کو حیدرآباد کی مشہور شخصیت مُکھی جیٹھا نند نے 1920 میں تعمیر کروایا۔2013میں مکھی خاندان نے اسےحکومت سندھ کے حوالےکردیا اورمحکمہ آثار قدیمہ نے اس تاریخی عمارت میں میوزیم قائم کرکےاس کی تزئین وآرائش شروع کردی۔
تاریخِی مکھی ہاؤس یامکھی محل بہت جلد اپنے جگمگ کرتے اصل خدوخال کے ساتھ شہریوں کا استقبال کرے گی۔
تبولا
Tabool ads will show in this div