چیئرمین ایف بی آر بیماری کےباعث چھٹی پر ہیں، ترجمان

شبر زیدی طبی وجوہات کی بناء پر چھٹی پر ہیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر بیمار ہیں اور انکی پوسٹ خالی نہیں ہے۔

ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا ہے کہ سید محمد شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر طبی وجوہات کی بناء پر چھٹی پر ہیں اور طبیعت بہتر ہونے پر ایف بی آر چیئرمین کا چارج سنبھالیں گے۔

ترجمان کے مطابق شبر زیدی کی چھٹی کی وجہ سے چیئرمین ایف بی آر کی پوسٹ خالی نہیں ہوئی بلکہ اس پوسٹ پر نوشین امجد جاوید، ان لینڈ ریوینیو افسر گریڈ 22 کو بطور چیئرپرسن ایف بی آر کا چارج دیا گیا ہے۔

اکتیس جنوری 2020 کے نوٹیفیکیشن میں دیکھ بھال کا چارج تفویض ہوا ہے۔

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div