سندھ میں پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ
کشمور میں ساڑھے تین سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق
سندھ میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہوگئی۔
سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کشمور میں ساڑھے تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی کے جسم کا نچلا حصہ متاثر ہوا ہے۔
والدین کے مطابق بچی کو 7 مرتبہ پولیو کی ویکسین دی گئی، جس پر سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضھ رہے کہ ملک بھر میں 2020 کے دوران رپورٹ ہونے والے پولیو وائرس کیسز کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔