ملالہ اورشہزاد رائے کی شطرنج کھیلتےہوئے تصویروائرل

شاید میں ایک اچھا استاد ہوں

پاکستان کے علاقے سوات کی گل مکئی کہلانے والی نوبل انعام یافتی ملالہ یوسفزئی اور معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ تصویر شہزاد رائے کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اور ملالہ اشطرنج کھیلتے نظرآرہے ہیں۔

گلوکار نے کیپشن میں لکھا ’’ ملالہ جلد سیکھ جاتی ہیں، یا شاید میں ایک اچھا استاد ہوں۔

بیشتر فالوررز نے اس تصویر کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیا۔

ایک صارف نے شہزاد رائے کی جانب سے سماجی خدمات کے تناظر میں لکھا ’’آپ ایک بہت اچھے انسان ہیں ‘‘۔

کئی فالوور نے یہ بھی پوچھا کہ شطرنج کی اس بازی میں جیتا کون؟۔

شہزاد رائے کی جانب سے یہ تفصیلات نہیں دی گئیں کہ ملالہ سے ان کی ملاقات کب اور کہاں ہوئی۔

ملالہ یوسفزئی 12 جولائی سال 1997 کو پاکستان کی وادی سوات میں پیدا ہوئی تھیں۔ ملالہ بی بی سی اردو سروس کے لیے گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھا کرتی تھیں، جہاں ان کے آبائی علاقے میں کالعدم طالبان کا راج تھا، انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے دنیا تک اپنی آواز پہنچائی کہ وہ کیسے اس خوف کے سائے میں زندگی گزر رہی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کو اس وقت عالمی پہچان ملی جب 2012 میں سوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ملالہ پر فائرنگ کی گئی تھی۔ ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں ملالہ کو بہترعلاج معالجے کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں کافی عرصے ان کا علاج جاری رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ نے برطانیہ میں ہی اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ استوار کیا،جہاں وہ اب بھی زیر تعلیم ہیں۔

ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست، اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ یہی مضامین آکسفورڈ سے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پڑھے تھے۔

ملالہ 2014 میں بچوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے پربھارت کے سماجی کارکن کیلاش ستھیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبیل امن انعام بھی حاصل کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ انہیں ورلڈ چلڈرن پرائز ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے ملالہ کو اپنا سفیر برائے امن بھی مقرر کیا ہے۔خواتین کی تعلیم، حقوق نسواں اور انسانی حقوق کیلئے خدمات پرکئی عالمی اعزازات بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

Shehzad Roy

MALAL YOUSAFZAI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div