عابد شیر علی نے بلوچوں کو بجلی چور کہہ دیا، اپوزیشن اور بلوچ ارکان کا احتجاج

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سینیٹ میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بلوچوں کو بجلی چور کہا تو اپوزیشن اور بلوچستان کے ارکان غصے میں آگئے اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان کا علامتی بائیکاٹ کردیا۔


سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ سب سے زیادہ بجلی بلوچستان میں چوری ہورہی ہے، بلوچستان میں 15 ہزار ٹیوب ویل قانونی جبکہ ساڑھے 13 ہزار غیر قانونی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ قانونی و غیر قانونی ٹیوب ویلوں میں استعمال ہونے والی بجلی چوری کی ہے، بلوچ بجلی کا بل نہیں دیتے۔


بلوچوں کو بجلی چور کہنے پر سینیٹر روزی کاکڑ سمیت تمام بلوچ اور اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا جس سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ سماء

اور

کا

کو

نے

updates

air

crew

rates

canadian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div