بلاول کا مارچ میں حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان
چیئرمین پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے گھر دينے کے بجائے عوام کے ايک لاکھ گھر گرا دیئے، غريب کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگيا، مارچ ميں حکومت مخالف مارچ ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی کی شرح میں بے انتہاء اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے مارچ میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے گھر دينے کے بجائے ايک لاکھ گھر گرا ديئے، ملک میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکومت کی پالیسی عوام دشمن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی نالائقیوں کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے عوام ساتھ ديں۔