قصور میں کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد

ملزم گرفتار
Feb 04, 2020

پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر پتوکی ملانوالہ بائی پاس پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس میں سے 10 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئین برآمد ہوگئی۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے ہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے.

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کرولا 20 ماڈل گاڑی نمبر LE- 3043 کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے جو ہیروئین سپلائی کا کام کرتا ہے۔ ناصر کے خلاف پہلے بھی لاہور کے تھانہ تھانہ کاہنہ میں منشیات کے 5 مقدمات درج ہیں۔

Tabool ads will show in this div