ملیر الیکٹرونکس مارکیٹ میں آتشزدگی، 18 دکانیں جل گئیں
فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا
کراچی کے علاقے ملیر ٹنکی میں الصبح الیکٹرونکس مارکیٹ میں آگ لگنے سے 18 دکانیں جل کر خاستر ہوگئیں۔
فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے سے مارکیٹ کی 58 دکانوں میں سے 18 مکمل جل کر خاستر ہوگئیں۔
متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تاخیر سے پہچنی جس میں پانی ختم ہوگیا۔ اسکے بعد آگ نے مزید دکانوں کو لپٹ میں لے لیا۔
مارکیٹ میں الیکٹرک اور سینیٹری کے سامان کی دکانیں تھیں جہاں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکی۔