حمید ہارون کےبارے میں مزید بات کرنے سے قاصرہوں، جامی
فلمساز جامی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کا منہ بند کروانے کیلئے ایک حکم جاری ہونے والا ہے۔
پیر کے روز ایک ٹوئٹر میں ٹویٹ میں ڈائریکٹر جامی نے کہا کہ انہیں خاموش کروایا جانے والا ہے تاہم وہ حمید ہارون کے بارے میں مزید بات کرنے سے قاصر ہیں ۔
So the Gag order is coming. Wont be able to talk about #hameedharoon anymore. @ZaraHatKay_Dawn @dawn_com @dawn_com #metoo
— JAMI (@azadjami1) February 3, 2020
یاد رہے کہ سال 2019 کے آخر میں فلمساز نے ڈان گروپ کے سی ای او حمید ہارون پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا تاہم حمید ہارون نے ان الزامات کی تردید کردی تھی ۔
رواں برس 20 اکتوبر کو جامی رضا نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میڈیا کی ایک بڑی شخصیت نے کراچی میں واقع اپنے گھر میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس شخصیت کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا تھا تاہم ٹویٹس میں بتائے گئے واقعات، شواہد اور شک کی بنیاد بناکر افواہوں اور مفروضوں کی بھرمار ہوگئی تھی۔ صحافیوں کے لیے اس واقعے کی تحقیق کرنا ممکن نہ تھا کیوں کہ اس میں کوئی نام نہیں لیا گیا تھا۔
تاہم 6 جنوری کو حمید ہارون نے فلم ساز جمشید محمود رضا (جامی) کو ان کے خلاف "جھوٹے" الزامات لگانے پر ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔
فلمساز جامی کے وکلاء نے ڈان کے چیف ایگزیکٹو حمید ہارون کے قانونی نوٹس پر بدنامی کا الزام لگایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نوٹس سات دن کے اندر واپس لیا جانا چاہئے ورنہ وہ جامی کی جانب سے حمید ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔