جنرل اسمبلی کا اجلاس؛ وزیر اعظم نیویارک پہنچ گئے

AFGHANISTAN-PAKISTAN-POLITICS  

نیویارک: اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي اجلاس ميں شرکت کرنے کيلئے وزيراعظم نوازشريف اپنی اہلیہ کلثوم نوازکے ہمراہ نيويارک پہنچ گئے ہيں جہاں وہ 30 ستمبرکوجنرل اسمبلي سےخطاب کريں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی نيويارک آمد پر پاکستاني وفد نے انکا کا استقبال کيا جس ميں اقوام متحدہ ميں پاکستان کي سفير مليحہ لودھي اورجليل عباس جيلاني شامل تھے۔

اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے 70ويں اجلاس ميں 150 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت اور اعليٰ سطح کے وفود شرکت کريں گے۔ اجلاس میں بین الاقوامی امن سیکیورٹی اور اقتصادی ترقی سے متعلقہ ایشوز پر بحث ہوگی۔

وزيراعظم نوازشريف 30 ستمبرکوجنرل اسمبلي سے خطاب ميں مسئلہ کشميرکواجاگرکريں گے۔ اس کے ساتھ پاکستان ميں دہشتگردي کے پيچھے بھارتي سرگرميوں کا مدعہ بھي اُٹھايا جائےگا۔

عالمي رہنماؤں کي آمد کے پيش نظر شہرميں سيکيورٹي کے سخت انتظامات کئيے گئے ہيں۔ سماء

kashmir issue

UNITED NATION

UNGA

PM in New York

70th general assembly

Kalsoom Nawaz

pakistan's ambassador

jalil abbas jilani

150 countries

international peace security

economic development

terrorism in pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div