پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، ظفر مرزا

چين سے آنے والوں ميں کوئی مشتبہ مسافر نہيں
Feb 03, 2020

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ 7 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جوکہ وائرس سے متاثر نہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں اور چين سے آنے والوں ميں کوئی مشتبہ مسافر نہيں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق ائرپورٹس پر انتظامات کر لیے ہیں اور چین سے آنے والے مسافروں کا ائرپورٹس پر معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کےلیے کٹس مل چکی ہیں جوکہ مختلف ممالک سے منگائی گئی ہیں۔ کرونا وائرس پر ریسرچ جاری ہے اور اس کی ویکسین بنائی جا رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ووہان میں 4 پاکستانیوں کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے، ہم صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں اور بہتر فیصلے کریں گے۔ آج سے چين کی پروازوں کی آمد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلبا کا اپنے لوگوں سے بڑھ کر خيال رکھ رہے ہيں اور پاکستانيوں کی ديکھ بھال کی جا رہی ہے۔ ووہان ميں 538 پاکستانی موجود ہيں اور ان کی مشکلات کے حل کےلیے حکام رابطے ميں ہيں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور ہم پُرامید ہیں کہ کرونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے۔ پوری دنیا کو بھی اپنے اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں اور ڈبليو ايچ او نے چين کی کوششوں کی تعريف کی ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ صبح کی پروازوں سے 130 پاکستانی وطن واپس آئے ہيں جبکہ چین میں تمام تقریبات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کرونا وائرس سے چین میں 371 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چینی سفیر نے پاکستان کی جانب سے حمايت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ZAFAR MIRZA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div