کھیل کے ستاروں کی سوشل میڈیا پر مبارک بادیں

sania-mirza-with-shoaib-malik لاہور : دنیائے کھیل کے ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں اور اہل خانہ کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ گھر سے دور اور عید کا تہوار ہو تو قومی کرکٹرز کو اپنوں کی یاد ستانے لگتی ہے، اس لئے تو سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا، شعیب ملک نے ٹوئٹر پرعید کی مبارک باد دی، تو اہلیہ نے بھی گھروالوں کے نام پیغام لکھ دیا۔ وسیم اکرم بھی عید پر پرستاروں کو نہ بھولے، تو مسز وسیم اکرم لکھتی ہیں، عید کی خوشیوں میں ہمسایوں کا بھی خیال رکھیں۔ احمد شہزاد نے منی میں ہونے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، منیٰ میں موجود سعید اجمل نے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی۔ باکسر عامر خان بھی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور عید پر چاہنے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماء

ahmed shahzad

Greetings

Tabool ads will show in this div