لندن میں چاقو سے حملہ، پولیس فائرنگ سے ملزم ہلاک

چاقو کے حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے، پولیس
Feb 02, 2020
فوٹو : اے ایف پی
فوٹو : اے ایف پی
[caption id="attachment_1833747" align="alignnone" width="800"] فوٹو : اے ایف پی[/caption]

لندن میں چاقو سے مسلح شخص نے کئی افراد کو زخمی کردیا، پولیس نے فائرنگ کرکے ملزم کو ہلاک کردیا۔

بی بی سی کے مطابق لندن میں پولیس نے بظاہر ’’دہشت گردی کی واردات‘‘ سے متعلق ایک کارروائی میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اسٹریتھم کے علاقے میں ملزم نے چاقو سے حملہ کرکے کئی افراد کو قتل کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے چاقو بردار حملہ آور کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی، اس دوران وہ کئی افراد کو زخمی کرچکا تھا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم دلی طور پر زخمی ہونیوالوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لندن برج، حملہ آور کا چاقو سے وار،2 افراد ہلاک،2زخمی

ایک عینی شاہد کے مطابق واقعہ ادویات کی ایک دکان میں پیش آیا جہاں سے ایک شخص کو تیز دھار چھرے اور سینے پر چاندی کے رنگ کا کنستر باندھے بھاگتے دیکھا گیا، پولیس نے ملزم پر 3 گولیاں چلائیں۔

لندن پولیس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک چاقو بردار شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، ملزم نے چاقو سے حملہ کرکے کم از کم 2 افراد کو زخمی کیا تھا۔

لندن کے میئر صادق خان نے ہنگامی سروس فراہم کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو بہادری اور چابکدستی پر مبارکباد پیش کی۔

KNIFE ATTACK

Tabool ads will show in this div