عمراکمل، کامران اکمل، سلمان بٹ ایک بار پھر مشکل میں

تینوں کرکٹرز اپنے فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_1833557" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار اطلاعات ہیں کہ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران اسٹاف ممبرز سے بدتمیزی کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کی جانب سے عملے سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا، مڈل آرڈر بیٹسمین کو اپنے خراب رویئے کے باعث ڈومیسٹک سیشن میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عمر اکمل کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی کامران اکمل اور سابق کپتان سلمان بٹ کو بھی نیشنل ون ڈے کپ میں شرکت پر پابندی کا سامنا ہے، دونوں کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور ان کے بھائی عمر اکمل پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ میں بڑے مارجن سے ناکام ہوگئے ہیں جبکہ سلمان بٹ کو ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد ہونے پر پابندی کا سامنا ہے۔

متنازع کرکٹرز کا اس ٹرائیکا نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران سینٹرل پنجاب کو ناردرن کیخلاف فائنل میں جیت دلا کر شاندار فارم کا مظاہرہ کیا تھا۔

کامران اکمل اور سلمان بٹ ٹورنامنٹ کے دوران زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے اور تیسرے نمبر تھے جبکہ عمر اکمل کو فائنل میں 218 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Tabool ads will show in this div