بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے،خالد مقبول کا شکوہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ہمارے ساتھ رہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دو روزہ دورے پر اتوار کے روز کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے ان کے مرکز بہادر آباد میں ملاقات کی۔ مرکز آمد پر متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے مہمان کا استقبال کیا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صادق سنجرانی کا یہ پہلا بہادرآباد کا دورہ ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ رہیں"، جس پر خالد مقبول صدیقی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ "بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے"۔
ایم کیو ایم کی جانب سے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ظہرانے میں قورمہ، حلیم اور گاجر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔