عمران خان کواتحادیوں سے نہیں،اپنوں سے خطرہ ہے، چوہدری شجاعت

ووٹ بینک نواز شریف کا، شہباز شریف زیرو ہیں
Feb 01, 2020
[caption id="attachment_1417082" align="alignnone" width="640"] فائل فوٹو[/caption]

مسلم ليگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسين کا کہنا ہے کہ ن ليگ کا ووٹ بینک نواز شريف کی وجہ سے ہے، شہباز شريف اپنے بڑے بھائی کے سامنے زيرو ہيں، عمران خان کو اتحاديوں سے نہيں بلکہ اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔

لاہور سے جاری بيان ميں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسين نے کہا کہ انہوں نے گارڈین لندن کی غلط خبر پر 3 ماہ میں مقدمہ جیت ليا تھا، اب ديکھنا ہے کہ شہباز شریف اپنا کيس کہاں تک چلاتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف ایک خبر کے ذریعے ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک نواز شریف کی وجہ سے ہے، شہباز شریف اپنے بھائی کے سامنے زیرو ہیں۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں، ہم تحریک انصاف کو ساتھی سمجھتے ہیں، اسے بھی چاہئے کہ ہميں اپنا دشمن نہ سمجھے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعض دوست ہمارے بيان کا غلط مطلب نکال کر عمران خان کو کلپ دکھاتے ہیں، چوہدری شجاعت نے دعویٰ کيا کہ وہ صرف اتحادی نہيں بلکہ ساتھی بھی ہیں اور ساتھ نبھانا خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔

IMRAN KHAN

Shujaat Hussain

Tabool ads will show in this div