عوام کوفوج کیساتھ ملکرریاست کےدشمنوں کی ہرکوشش ناکام بناناہوگی،آرمی چیف

11 (1) 11 (4) 11 (2) 11 (3) راول پنڈی : آرمی چیف جنرال راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کےساتھ ہے، بطور قوم ریاست کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانا ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عیدالضحیٰ کی نماز خیبر ایجنسی میں پاک افواج کے جوانوں کے ساتھ ادا کی، آرمی چیف نے عید کا پہلا دن جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کے دستوں کو عید کی مبارک باد دی، آپریشنل کمانڈرز کی جانب سے آرمی چیف کو آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرال راحیل شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ہمیں بطور قوم ریاست کے دشمنوں کی ہر کوشش کا ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کو پاکستان میں داخلے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی، دہشت گردی کے اندرونی و بیرونی پیروکاروں کو شکست دیں گے، جب کہ تمام طبقے بہتر اور دہشت گردی سے پاک ملک کیلئے کام کریں۔ سماء

ARMY CHIEF

TROOPS

SOLDIERS

TALIBAN

KHYBER2

NDS

LANDI KOTAL

AZHA

#KhawarijIndiaNexus

adha

mubarik

#eidaladha

#dedicatethiseidtomartyrs

TIRAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div