آئی جی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتے تھے، وزیراعظم

اجلاس میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ
Feb 01, 2020

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں آئی جی سیاسی مقاصد کےلیے استعمال ہوتے تھے لیکن سندھ میں اب ایسا آئی جی لگائیں گے جو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہو۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے سمیت آئی جی سندھ کی تعیناتی پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں سندھ میں جھوٹے مقدمات درج ہوتے تھے۔

اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹر عدنان کا پنجاب حکومت کے خط پر جواب بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جواب کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔

طے پایا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ پرائس کنڑول کمیٹیوں کی کارکردگی پر آئندہ ہفتے بریفنگ بھی طلب کرلی گئی۔

IMRAN KHAN