چین میں کرونا وائرس سے مزید 46افراد ہلاک

چین ميں پھیلنے والے کرونا وائرس نے مزيد 46 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 259 ہوگئی۔
چين ميں کرونا وائرس 31 صوبوں میں پھيل چکا ہے، جبکہ وائرس سے اب تک 11 ہزار سے زائد افراد شکار ہو چکے ہيں۔
ووہان میں جہاں متاثرين کی تعداد سب سے زيادہ ہے وہاں سے باہر نکلنے یا جانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
وائرس کا پھيلاؤ روکنے کےليے چين کے کئی شہروں ميں پہلے ہی پابندياں ہيں۔ چين ميں ماسک کی مانگ بڑھ گئی ہے اور اسٹورز کے باہر خريداروں کی لمبی قطاريں ہيں۔
اسپين میں بھی کرونا وائرس کا کيس رپورٹ ہوا ہے۔ برطانیہ اور امريکا سمیت دنیا کے 21 ممالک وائرس سے متاثر ہیں۔
امريکا نے اپنے شہريوں کےليے چين کے سفر کو انتہائی خطرناک قرار دے ديا ہے، جس پر چين نے امريکی فيصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکی اقدام سے اچھا تاثر نہيں ملے گا۔
دنيا کے کئی ايئرلائنز چين کےليے اپنی پروازيں بند کر چکی ہے، جبکہ ڈبليو ايچ او کرونا وائرس کو پہلے ہی عالمی خطرہ قرار دے چکی ہے۔