ڈی جی خان سے پوليو کے مزيد دو کيسز رپورٹ

ڈيرہ غازی خان میں پوليو کے مزيد دو کيسز سامنے آنے کے بعد شہر ميں 2019 کے دوران پوليو کيسز کی تعداد 4 ہوگئی۔
ڈی جی خان سے 4 کیسز ایک ہی یونین کونسل سے 2019 میں سامنے آئے تھے جس کے نمونوں کی تصدیق 2020 میں ہوئی۔ علی والا یونین کو نسل میں 4 بچیاں پولیو سے زندگی بھر کےلیے معذور ہوگئی ہیں۔
پنجاب میں گزشتہ سال 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 10 جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 144 ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت نے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
مختلف شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو کی تصدیق کی گئی ہے۔ دس ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بلوچستان سے ایک اور پنجاب سے 2 مقامات کے گٹروں کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا۔
اسکے علاوہ ٹائپ ٹو وائرس کے کیسز بھی ملک میں رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں میں 4 پولیو ٹایپ ٹو کے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں پولیو ٹائپ ٹو کی وبا معذور بچوں کہ تعداد 22 ہوگئی۔