شاہ سلمان کا حج انتظامات کے ازسرنو جائزے کا حکم

INT SHAH SALMAN VO 25-09 ریاض : سعودي فرمانروا شاہ سلمان نے منيٰ ميں پيش آنے والے افسوسناک واقعہ کي تحقيقات کے ليے حج حکمت عملي کا ازسرنوجائزہ لينے  کا حکم دے ديا ہے۔ ٹي وي پر براہ راست خطاب کے دوران شاہ سلمان نے حاجيوں کي بڑي تعداد کے شہيد اور زخمي ہونے پر افسوس کا اظہارکيا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو واقعہ کي جلد تحقيقات کرکے رپورٹ پيش کرنے کا حکم ديا۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ مستقبل ميں ايسے واقعات کي روک تھام کيلئے سعودي حکومت حج پلان کا بھي ازسرنوجائزہ لے گي۔ دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہداء کی شناخت کا عمل جاری ہے، مزدلفہ سے منیٰ تک کے روٹ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات تھے، شاید کچھ لوگوں نے اس ضابطے کی پابندی نہیں کی۔ سماء

MUSLIMS

shah salman

martyrs

AZHA

martyred pilgrims

devotion

commemorates

adha

mubarik

#eidaladha

#eidequrban

#dedicatethiseidtomartyrs

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div