اسٹاک ایکسچینج رپورٹ، جنوری میں 895 پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس 40630 سے بڑھ کر 41630 پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جنوری کے دوران 100 انڈیکس میں 895 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں 100 انڈیکس 40630 سے بڑھ کر 41630 پر بند ہوا، جبکہ جنوری میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 43468 اور کم ترین 40735 رہی۔

جنوری میں 213 ارب روپے مالیت کے 5.68 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 39 ارب روپے اضافے سے 7851 ارب روپے ہوگئی۔

PSX

Tabool ads will show in this div