ملک بھرمیں عیدالاضحی جوش وجذبے سےمنائی جارہی ہے،قربانی کاسلسلہ جاری

EID NAMAZ ALL PKG HASSAN ABBAS 25-09 لاہور / کراچی۔ کوئٹہ / پشاور/ گلگت بلتستان : ملک بھر میں عید قرباں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہیں، ملک کے تمام شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منقعد ہوئے، جس میں اہل اسلام اور ملک کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، نماز کے بعد سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ہے، تو کہیں گھروں میں مزے مزے کے پکوان تیار کیے جا رہے ہیں، جب کہ مختلف جگہوں پر لوگ گوشت کی تقسیم میں بھی مصروف ہیں۔ چاروں صوبوں، گلگت بلستان اور آزاد کشمير ميں عيدالاضحٰي پر روايتي گہما گہمي ہے، عید الاضحی کے موقع پر دن کا آغاز نماز عید سے ہوا، ملک میں نماز عید کے چھوڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں فرزنداں اسلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملک اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ صدر ممنون حسین نے کراچی کے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں نماز عید پڑھی، جب کہ پولو گراونڈ میں عید کا بڑا اجتماع ہوا جس میں گورنرسندھ، اعلیٰ، سرکاری شخصیات سميت سيکڑوں افراد نے شرکت کی۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں عید کا روح پرور اجتماع ہوا، ہزاروں فرزندان اسلام سربسجود ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی لاہور میں نماز عید ادا کی۔ کوئٹہ کے طوغی روڈ پرنماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، پشاور ميں نماز عيد الاضحي چارسدہ روڈ پر مرکزي عيد گاہ گراؤنڈ ميں ادا کي گئی، وزیرقانون رانا ثناء اور وزیرمملکت عابد شیر علی عید منانے کیلئے فیصل آباد میں موجود ہیں، جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید ادا کی۔ سماء

MUSLIMS

martyrs

AZHA

#eidmubarak

devotion

commemorates

adha

mubarik

#eidaladha

#eidequrban

#dedicatethiseidtomartyrs

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div