گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 5افراد جاں بحق
ایبٹ آباد میں ہیٹرجلانے سے کمرے میں گیس بھرگئی تھی
ایبٹ آباد میں ایک مکان کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 5 دوست جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ گزشتہ (بدھ اور جمعرات کی) رات پيش آيا، پانچوں افراد کمرے ميں گيس ہيٹر جلا کر سوگئے تھے جس کے باعث گيس بھر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے، مرنے والے دوست تھے، لاشيں اسپتال منتقل کردی گئيں۔