تصویر پر تنقید کرنےوالوں کو مہوش حیات کا تصویر سےجواب

مجھے معلوم ہے کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، اداکارہ
Jan 30, 2020

اداکارہ مہوش حیات نے تصویر پر تنقید کرنے والوں کو اپنی نئی تصویر سے جواب دے دیا ہے۔

چند روز قبل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کے حالیہ فوٹو شوٹ پر اُن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شعر لکھا تھا ۔

تاہم اب اداکارہ نے اپنی ایک اور بولڈ تصویر شیئر کرکے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن میں کیا کرسکتی ہوں اب ہر شخص تو صاحبِ ذوق نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عامر لیاقت اور مہوش حیات کے درمیان کئی بار نوک جھونک ہوچکی ہے۔

Tabool ads will show in this div