ووہان میں موجود طلباء کی پاکستان سے تعاون کی اپیل

چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 170 ہوگئی

[video width="1280" height="720" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Students-of-Wuhan-Textile-University-about-Coronavirus-30-01-20.mp4"][/video]

ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلباء نے حکومت پاکستان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ ہر ملک اپنے شہریوں اور طالب علموں کےلیے کوئی نہ کوئی اقدام اٹھا رہا ہے لیکن اب تک حکومت پاکستان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

لہٰذا ہماری حکومت سے گزارش ہے کہ جلد از جلد کوئی فیصلہ کرے کیونکہ وائرس بہت تیزی سے یہاں پھیل رہا ہے۔

چین میں کروناوائرس سےاموات بڑھ رہی ہیں

چين ميں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 170 ہوگئی ہے جبکہ 7500 سے زائد افراد ميں وائرس کی تصديق ہوچکی ہے۔ زيادہ تر ہلاکتيں ووہان شہر ميں ہوئيں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس نے سارس وائرس کا ريکارڈ توڑ ديا ہے جس نے سال 2003 میں 6 ماہ کے دوران 5 ہزار افراد کو متاثر کیا تھا۔

CHINA

Tabool ads will show in this div