ہادیہ ہاشمی سے’’میرےپاس تم ہو‘‘کا ٹائٹل سونگ سنیے

ہادیہ کو نیس کیفے بیسمنٹ سے شہرت ملی

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے تو مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہی لیکن اس کا ٹائٹل سونگ بھی پسندیدگی کے لحاظ سے پیچھے نہیں رہا۔

شوقیہ گانے والوں کے علاوہ بیشتر گلوکاروں نے بھی یہ گانا بہت ذوق وشوق سے گایا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پربھی خوب وائرل ہوئیں۔ ان افراد میں 9 سالہ ہادیہ ہاشمی کا نام بھی شامل ہے جو مشکل گانوں سے اپنی گائیکی کو لوہا منوا چکی ہیں۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک عدنان صدیقی (شہوار ) نے انسٹا پوسٹ میں ہادیہ کی ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ٹائٹل سونگ گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ کیا آپ کو نیس کیفے بیسمنٹ سیزن 5 کی پیاری اور آواز میں نغمگی رکھنے والی ہادیہ ہاشمی یاد ہے۔

 

عدنان نے مزید لکھا کہ آپ میں سے بہت سے اس ڈرامے کا ٹائٹل سانگ گاتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، ہادیہ نے بھی ایسا کیا اور میں آپ سب کیلئے یہاں شیئر کررہا ہوں کہ اس نے کتنی خوبصورتی سے گایا۔

عدنان صدیقی نے ہادیہ کو سراہتے ہوئے مستقبل میں کامیابیوں کی دُعا دی۔

ہادیہ نے اپنی پہچان 2019 کے آغاز میں نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 میں پاکستانی میوزک بینڈ ’’ سوچ‘‘ کے ایک گانے ’’ بول ہو‘‘ سے کرائی جسے ہادیہ کے ساتھسوچ بینڈ کے گلوکار عدنان نے گایا تھا۔ 8 سالہ ہادیہ کی گائیکی اور سُر کی پختگی نے سبھی کو متاثرکیا تھا۔

اس کے بعد لاہورمیں منعقدہ ایونٹ کوک فیسٹ میں ہادیہ نے اسٹیج پرعاطف اسلم کے ساتھ پرفارم کیا۔ عاطف کے بالی ووڈ کیلئے گائے جانے والے گانے ’’ دل دیاں گلاں ‘‘ پر ہادیہ کوبیحد سراہا گیا تھا۔

Hadia Hashmi

MERAY PASS TUM HO

Tabool ads will show in this div