چین میں کروناوائرس سےاموات بڑھ رہی ہیں

وائرس نے مزيد پچاس افراد کی جان لے لی
Mar 11, 2020

چين ميں کرونا وائرس نے مزيد پچاس افراد کی جان لے لی ہے اور اموات کی تعداد 170 ہوگئی ہے۔ 7500 سے زائد افراد ميں وائرس کی تصديق ہوچکی ہے، زيادہ تر ہلاکتيں ووہان شہر ميں ہوئيں۔

چین میں کرونا وائرس سے اموات بڑھ رہی ہیں۔ اس وائرس نے سارس وائرس کا ريکارڈ توڑديا ہے جو سال 2003 میں پھیلا تھا اور جس نے 6 ماہ میں 5000 افراد کومتاثر کیا تھا۔

کرونا وائرس نے ايک ماہ ميں 5000 سے زائد افراد کو متاثرکيا ہے۔ چائنا نيشنل ہيلتھ کميشن کے نئے ڈيٹا کے مطابق کرونا وائرس چين کی معيشت کوشديد متاثرکرسکتا ہے۔

کورونا وائرس کا پھيلاؤ روکنے کے ليے ووہان ميں روبوٹ استعمال کيے جارہے ہيں۔ شہرکے قريب ہزاربستروں کا اسپتال فعال کرديا گيا ہے۔

کرونا وائرس اب تک 16 ملکوں ميں پھيل چکا ہے اورمتحدہ عرب امارات ميں بھی گزشتہ روز کرونا کا ايک مريض سامنے آچکا ہے۔

جرمنی اور جاپان ميں چينی وفود سے ملنے والوں ميں بھی وائرس منتقل ہونے کی تصديق کی گئی ہے۔

برٹش ايئرويز نے بيجنگ اور شنگھائی کيليے اپنی پروازيں معطل کردی ہيں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو ہائی گلوبل رسک قرار ديا ہے۔

CHINA

Tabool ads will show in this div