تینوں بندرگاہوں پرکروناوائرس کاخدشہ،وزارت بحری امورکاالرٹ جاری

حفاظتی اقدامات تیز
Mar 11, 2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات تیز کردئیے گئے۔ تینوں بندرگاہوں پر کرونا وائرس کا خدشہ ہے، وزارت بحری امور کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

وزارت بحری امور نے جاری الرٹ ميں تمام بحری جہازوں کےعملے کو شہر ميں داخلے کے پاس جاری نہ کرنے کا حکم دے ديا ہے۔

الرٹ ميں کہا گيا ہے کہ تمام بحری جہاز بالخصوص چین سے آنے والے بحری جہازوں کو کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہونے والے جہازوں کے عملے کو پاس جاری نہيں کيے جائيں۔

چين سے آنے والے جہازوں کےعملے کو جہاز کے اندر ہی محدود رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزارت بحری امور نے ايف آئی اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم، گوادر پورٹ کے سربراہوں کو سختی سےعمل درآمد کی ہدايت کردی ہے۔

Tabool ads will show in this div