آئمہ بیگ اورشہبازشگری،شوبزکی اگلی جوڑی؟

انسٹاگرام پوسٹ سے فالوورزکویقین ہونے لگا
Jan 29, 2020
[caption id="attachment_1829852" align="alignnone" width="598"] تصویر: انسٹاگرام[/caption]

گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری شوبز حلقوں میں کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں اوردونوں کے مداحوں کو یہی لگتا ہے کہ ان کا تعلق دوستی سے بڑھ کر کچھ ہے۔

انسٹاگرام پر دونوں کی تصاویر اور کیپشن بھی ان کے فالوررز کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ کیا آئمہ اور شہباز شگری شوبزانڈسٹری کی اگلی جوڑی ہوں گے؟۔

لگتا ہے ان دونوں نے اب فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کیلئے اپنے جذبات کو دوسروں کے سامنے ظاہر کردیں۔

شہباز شگری کی تازہ ترین انسٹا پوسٹ اس بات کا ثبوت ہے۔ جس میں آئمہ کی مسکراہٹ کو بےانتہا سراہتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ میرے خاتمے کا سبب بنے گی اور اگر ایسا ہوا تو یہ کتنا شاندار اختتام ہوگا اور ایسا ہوگا۔

آئمہ کو اپنے ہرکام کا شریک اور ساتھی قرار دیتے ہوئے شہباز شگری نے لکھا کہ اگر میں گننا شروع کروں تو کچھ زیادہ ہی ہوجائے گا۔

یہی تصویر آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹا گرام پرشیئرکی۔

آئمہ بیگ نے بہت کم عرصے میں ایک گلوکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنائی جبکہ شہبازشگری فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

شہبازشگری کی نے ماڈل آئشہ لینیااختر سے شادی کی تھی لیکن جون 2018 میں دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے۔

aima baig

SHAHBAZ SHIGRI