چين ميں 4پاکستانی طالبعلموں ميں کورونا وائرس کی تصديق

ملک ميں کورونا وائرس کا کوئی مريض نہيں
Jan 29, 2020

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چين ميں مقیم پاکستانی طالب علموں ميں کورونا وائرس کی تصديق کی ہے۔

اسلام آباد ميں نيوز بريفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ 4 پاکستانی طالب علم چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہيں۔

انہوں نے بتايا کہ متاثرہ طالب علموں کی صحت ميں بہتری آئی ہے اور اب پہلے سے بہتر ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 100 ميں سے 97 متاثرہ افراد صحت ياب ہو جاتے ہيں، البتہ پاکستان ميں کورونا وائرس کا کوئی مريض نہيں۔

کرونا وائرس کیا ہے اور ہمیں کتنا فکرمند ہونا چاہیے

واضح رہے کہ کورونا وائرس گزشتہ سال کے آخر میں وسطی چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں ظاہر ہوا تھا، جو پھیلتے ہوئے بیجنگ، شنگھائی، امریکا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا، فرانس اور کینیڈا تک پہنچ گیا۔

یہ وائرس انسان کو نزلہ اور زکام سے ملتے جلتے امراض میں مبتلا کر دیتا ہے، جس کی شدت بڑھتے بڑھتے گردوں اور جگر پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

چین میں اب تک خطرناک وائرس سے 132 افراد ہلاک، جب کہ 6000 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ZAFAR MIRZA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div