منی سانحہ ؛ 4 پاکستانی شہید ہوگئے، وفاقی وزیر کی تصدیق
کراچی : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے منیٰ سانحے میں 4 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی، جبکہ 3 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سردار محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ منیٰ میں بھگڈر کے واقعے میں 4 پاکستانی شہید ہوگئے، مکہ کے النور اسپتال میں چاروں پاکستانیوں کی میتیں لائی گئی ہیں تاہم ان کے نام ابھی معلوم نہیں ہوسکے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ منیٰ سانحے میں 3 پاکستانی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
دوسری جانب لاہور کے حاجی عارف اور تخت بائی کے 23 سالہ عبدالمالک کی شہادت سے متعلق ان کے اہل خانہ کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ منیٰ میں جمرات کے قریب شدید گرمی، حبس اور رش کے باعث بھگدڑ مچنے سے 717 حاجی شہید جبکہ 860 سے زائد زخمی ہوگئے، اسپتال میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشاک بتائی جاتی ہے۔ سماء