تیز گام حادثہ، ڈویژنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کراچی معطل
تيزگام ايکسپريس ميں آگ لگنے کے واقعے کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بالآخر ريلوے حکام نے ايکشن لے ہی ليا، غفلت کے الزام ميں ڈویژنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کراچی کو معطل کر دیا گيا۔
گزشتہ سال 31 اکتوبر 2019ء میں رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے سے 75 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔
مزید جانیے : تیزگام ایکسپریس حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد70 سےزائد ہوگئی

سپریم کورٹ کی جانب سے ریلوے حادثات پر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی سرزنش کے بعد وزارت ریلوے کی ہدایت پر چیئرمین ریلویز نے ڈویژنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کراچی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جمشید عالم کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹ گروپ کے آفیسر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تیزگام ایکسپریس حادثہ، ریلوے کے 6 افسران معطل
اس سے قبل 5 نومبر 2019ء کو بھی گریڈ 17 اور 18 کے 6 افسران کو معطل کردیا گیا تھا، جن میں کراچی ڈویژن کے کمرشل آفیسر جنید اسلم، اسسٹنٹ کمرشل آفیسرز عابد قمر شیخ ، راشد علی، احسان الحق، کراچی اور سکھر ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس دلاور میمن اور حبیب اللہ خٹک شامل ہيں۔