کوئٹہ: آرمی چیف کا پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام کی پاک فوج میں شمولیت ان کی وطن سے محبت اور ملکی دفاع سے وابستگی کا ثبوت ہے۔۔ بلوچستان انتہائی اہم صوبہ ہے۔۔ جس کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے ای ایم ای سینٹر گراؤنڈ میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔۔ جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور اساتذہ اور انتظامیہ کو مبارک باد بھی دی۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار دس سے اب تک بیس ہزار بلوچ نوجوان پاک فوج کا حصہ بن چکے ہیں۔۔ جو ان کی وطن سے محبت کا مظہر ہے۔۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان ملک کا انتہائی اہم صوبہ ہے۔۔ اور ملک کی ترقی اسی خطے سے وابستہ ہے۔۔ جس کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔۔

تقریب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی خطاب کیا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں بلوچ نوجوانوں کی شمولیت سے احساس محرومی کم ہونے میں مدد ملے گی۔۔ اس موقع پر پاس آؤٹ ریکروٹس نے پریڈ کی۔۔ اور تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔۔

کا

چیف

سے

Tahir-ul-Qadri

آرمی

dacoit

Tabool ads will show in this div