ماہرہ خان اورہمایوں سعید کے درمیان دلچسپ مکالمہ

گڈی نہیں، سُپراسٹارزیادہ اچھا پے
Jan 28, 2020
[caption id="attachment_1828447" align="alignnone" width="640"] تصویر: فائل فوٹو[/caption]

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مرکزی کردار دانش (ہمایوں سعید ) کی موت نے کافی دلوں کو افسردہ کیا۔ ہمایوں کی بہترین اداکاری پراداکارہ ماہرہ خان نے بھی انہیں سراہا ۔ ہمایوں کے جواب پردونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرماہرہ نے ہمایوں کیلئے لکھا ’’ ہمایوں آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے‘‘۔

جواب میں ہمایوں نے ماہرہ کی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کے حوالے سے لکھا ’’تھینک یوسپر اسٹار، میں کچھ نہیں بس میرے والدین اور پرستاروں کی دُعا ہے۔عزت اور شہرت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ خوش رہو ہمیشہ‘‘۔

اس سے قبل ہمایوں کئی ٹویٹس میں ماہرہ کو ان کے ایک اورفلمی کردار گڈی کے نام سے پکار چکے ہیں،غالبا اسی لیے ماہرہ نے لکھا ’’سُپراسٹار نہیں، گڈی زیادہ اچھا ہے ‘‘۔

اس پر ہمایوں نے ماہرہ کیلئے لکھا ’’ گڈی اب سُپراسٹار ہے ماشاء اللہ ۔۔۔ سُپراسٹار گڈی‘‘ ۔

ماہرہ اور ہمایوں ایک ساتھ فرحت اشتیاق کی تحریر کردہ فلم ’’بن روئے ‘‘ میں کام کرچکے ہیں جسے بعد میں ڈراما سیریل کی صورت میں ٹی وی پر بھی دکھایا گیا۔

HUMAYUN SAEEDD

Tabool ads will show in this div